(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاشی و قومی سلامتی کے بعد 4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی داؤ پر لگا دیئے ہیں،مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ملک میں43فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد4ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی داؤ پر لگا دیئے ہیں۔
شیخ رشید نے اعلان کیا کہ وہ آج لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس کے بعد شام کو اسلام آباد ریلی میں شامل ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ کل لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا۔
شیخ رشید نے دوسرے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ پاکستان کی75سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوااس کی مثال نہیں ملتی۔ شہباز گل کے تشدد پر عمران خان کی ٹویٹ نے ساری دُنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ہے۔ ان کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی کال پرلیاقت باغ پہنچیں،پی ٹی آئی کی قیادت میں ملک کو مسائل سے باہر نکالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار نے بھی آخر کار بڑا اعلان کر دیا