اہم خبر،پاکستان اور آئی ایم ایف  میں بڑامعاہدہ طے 

Aug 20, 2022 | 16:07:PM
اہم خبر،پاکستان, آئی ایم ایف , بڑامعاہدہ,ارکان پارلیمنٹ,احتساب
کیپشن: پاکستان اور آئی ایم ایف لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف میں تفصیلات پبلک کرنے کا ایل او آئی پر معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ اور بیورو کریسی کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

 ایل او آئی دستاویز کے مطابق بیورو کریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی جبکہ شفافیت اور احتساب کیلئے الیکٹرونک ایسٹ ڈیکلیئریشن سسٹم قائم کیا جائے گا،اس معاہدے کے تحت بیورو کریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات کو پبلک کیا جائے گا۔

گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے بیوی اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بتائی جائیں گی اور ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی ڈیکلیئریشن تک شہریوں کی رسائی ممکن ہوگی،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک خفیہ اثاثہ جات رکھنے والے بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
 یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے خبردار کردیا