شہباز گل پر مبینہ تشدد:فواد چودھری نے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر مبینہ تشدد:فواد چودھری نے بڑا مطالبہ کردیا ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مصطفیٰ نوازکھوکھر، سعد رفیق اور شیریں مزاری پر مشتمل تین رکنی پینل شہبازگل پرتشدد کی انکوائری کرے، یہ تین لوگ فیصلہ کرلیں تشدد ہوا یا نہیں ہوا تو یہ بہت بہتر ہوگا۔اسلام آباد پولیس کی انکوائری پر کسی کو اعتبار نہیں ہوسکتا، اس لیے شہبازگل پرتشدد کے معاملے پر آزاد لوگوں کو انکوائری سونپیں، ہمیں کیسز سے کوئی مسئلہ نہیں مگر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
میری ذاتی رائے میں خواجہ سعد رفیق، مصطفی نواز کھوکھر اور ڈاکٹر شیریں مزاری پرپینل بنا دیں جو ڈاکٹر شہباز گل پر تشدد کی انکوائری کرے اور ملوث لوگوں کو شناخت کر کے کٹہرے میں لائے، اس ہینل پر یہ الزام بھی نہیں لگ سکتا کہ یہ Pro PTI ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 20, 2022
فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ شہباز گل کے معاملے پر ایڈیشنل جج پر کیا کیا پریشر نہیں آیا مگر وہ کھڑے رہے، اعلیٰ عدلیہ کو ماتحت عدلیہ سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح اسٹینڈ لیتے ہیں، اگر یہ اسٹینڈ نہیں لیں گے تو کون لے گا۔
یاد رہےکہ 2 دن قبل رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے شہبازگل پرجسمانی تشدد سے متعلق اپنے بیان میں کہا تھا کہ کسی شخص کی عزتِ نفس کو اس طرح پامال نہیں کیا جانا چاہیے، شہبازحکومت ملوث ہے یا ایسی بربریت کوروکنے میں بے بس! یہ ہمارے لیے شرم کی بات ہے۔
Have seen very disturbing pictures of physical torture on Shahbaz Gill. No matter how much you disagree with or dislike him, a man’s dignity should not have been violated like this. Either the govt of Mian Shahbaz is complicit or spineless to prevent such atrocity! Shame on us
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) August 18, 2022
وفاقی وزیر سعد رفیق نے بھی سینیٹ میں اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ پی ٹی آئی کا ایک بندہ جیل میں ہے، انہوں نے ایک لفظ نہیں بولا، جب کوئی جیل جائے تو بغلیں نہیں بجاتے، خوش بھی نہیں ہونا چاہیے، باری سب کی آنی ہے۔
رلا دیا رات خواجہ سعد رفیق صاحب نے
— Syedih (@SyedIHusain) August 20, 2022
pic.twitter.com/6ylab1Iw5G