(24نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 108 فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے ریٹرنگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی۔عمران خان نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ایپلٹ ٹریبونل عمران خان کی الیکشن اپیل پر سماعت کرے گا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے اثاثہ جات کی تفصیلات سے متعلق بلاجواز اعتراض لگا کر کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔
یہ بھی پڑھیں:4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی داؤ پر لگا دیئے گئے: شیخ رشید
کاغذات نامزدگی مسترد ، عمران خان نے فیصلہ چیلنج کردیا
Aug 20, 2022 | 17:14:PM