(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک گھنٹہ قبل بنائی گئی شہباز گل کی ویڈیو آن ایئر کردی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ کوئی شرم ہونی چاہئے، ایسی حرکتوں سے ثبوت اور حقائق وہی رہیں گے، شہباز گل کتابیں پڑھ رہے ہیں، چہل قدمی اور پولیس سے گفتگو کررہے ہیں ، شہباز گل کا ایک ایک لفظ آن ریکارڈ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز گل کا آکسیجن کا ماسک کہاں گیا؟ ایک شخص فارن فنڈنگ کی کہانی بدلنے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان معاشرے میں فساد پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، اظہاررائے کی جھوٹی ویڈیوز چلائی جارہی ہیں، جرم ہوا ہے حقائق نہیں بدل سکتے۔
ان کا کہناتھا کہ عدالتی حکم کے تحت ثبوت مکمل کئے جا چکے ہیں، عمران خان نے معاشرے میں فساد اور انتشار پھیلایا ہے، کیا عمران خان کے پاس کورٹ آرڈر تھا جو شہباز گل سے ملنے گئے تھے،عمران خان کو اگر ملنا تھا تو قانونی طریقے سے ملتے۔
یہ بھی پڑھیں : کاغذات نامزدگی مسترد ، عمران خان نے فیصلہ چیلنج کردیا