شہباز گل کی صحت کے حوالے سے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اداروں کیخلاف بیانات کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی صحت کے حوالے سے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا، پمز ہسپتال نے 4 رکنی نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا۔
ذرائع کے مطابق نئے میڈیکل بورڈ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر میڈیسن شفاعت رسول میڈیکل بورڈ کی سربراہ مقرر،سرجری سے ڈاکٹر عاطف انعام شامی، آئی سی یو کے ڈاکٹر سلمان بورڈ میں شامل ہیں جبکہ پلمانولوجی سے ڈاکٹر ضیا کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیاہے۔
بورڈ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی صحت کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا،بورڈ شہباز گل کو ہسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کی سفارش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نجی بینک کی اپیلیں مسترد، صدر عارف علوی کا فراڈ سے متاثرہ صارفین کو رقم واپس دینے کا حکم