نیو یارک میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) نیو یارک کے ایک مندر میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نا معلوم افراد نے ہتھوڑے مار کر توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو یارک کے ایک مندر میں بھارت کے سابق رہنما مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے ہتھوڑے مار کر توڑ دیا۔ نا صرف یہ بلکہ کچھ دیر بعد انکے مجسمے پر لاتیں بھی ماری گئیں اور اسے گرا دیا گیا۔ مجسمے پر اسپرے پینٹ سے نازیبا الفاظ بھی لکھے گئے۔
امریکی میڈیاکے مطابق ایک ملزم نے گاندھی کے مجسمے پر ہتھوڑے مارے جبکہ چند منٹ بعد 6 نامعلوم افراد نے مجسمے پر لاتیں اور ہتھوڑے مار کر اسے گرایا۔ اسی مجسمے کو دو ہفتے پہلے بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی۔
We are deeply saddened to learn of the vandalism at the Tulsi Mandir last night. This is not the first time something like this has happened, and it must stop. We must work together to send a clear message that hate crimes towards any religion will not be tolerated. pic.twitter.com/DLXz7BrWcO
— Cityline Ozone Park Civilian Patrol (@COPCP2020) August 16, 2022
وا ضح رہے کہ مہاتما گاندھی ہندوستانی وکیل، سیاست دان، سماجی کارکن، اور مصنف رہ چکے ہیں ۔ جو ہندوستان پر برطانوی راج کے خلاف قوم پرست تحریک کے رہنما بنے۔ یوں وہ اپنے ملک کے باپ سمجھے جانے لگے ۔
دوسری جانب سے بھارت نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کیخلاف امریکی حکومت کے سامنے شدیداحتجاج کیا ہے اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:جنگ عظیم دوئم میں ڈوبنے والے جہاز کا ملبہ مل گیا