نیو یارک میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

Aug 20, 2022 | 20:14:PM

(ویب ڈیسک )  نیو یارک کے ایک مندر میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو  نا معلوم افراد نے  ہتھوڑے مار کر توڑ  دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نیو یارک کے ایک مندر میں بھارت کے سابق رہنما مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے ہتھوڑے مار کر توڑ  دیا۔ نا صرف یہ بلکہ کچھ دیر بعد  انکے مجسمے پر لاتیں بھی ماری گئیں اور اسے گرا دیا   گیا۔ مجسمے پر اسپرے پینٹ سے نازیبا الفاظ بھی لکھے گئے۔

امریکی میڈیاکے مطابق ایک ملزم نے گاندھی کے مجسمے پر ہتھوڑے مارے جبکہ چند منٹ بعد 6 نامعلوم افراد نے مجسمے پر لاتیں اور ہتھوڑے مار کر اسے گرایا۔ اسی مجسمے کو دو ہفتے پہلے بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی۔

 وا ضح  رہے کہ  مہاتما گاندھی  ہندوستانی وکیل، سیاست دان، سماجی کارکن، اور مصنف رہ چکے ہیں ۔  جو ہندوستان پر برطانوی راج کے خلاف قوم پرست تحریک کے رہنما بنے۔ یوں وہ اپنے ملک کے باپ سمجھے  جانے لگے ۔

دوسری جانب سے بھارت نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کیخلاف امریکی حکومت کے سامنے شدیداحتجاج کیا ہے اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ عظیم دوئم میں ڈوبنے والے جہاز کا ملبہ مل گیا

مزیدخبریں