وارنٹ گرفتاری،لیگی ارکان کو اہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونیوالے 12ارکان اسمبلی کو گرفتاری سے بچنے کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے ارکان صوبائی اسمبلی کو گرفتاری کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت سیاسی انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔جس طرح منتخب ارکان اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں خدشہ ہے دیگر ارکان اسمبلی کے دفاتراور گھروں پر بھی چھاپے مارے جاسکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اورضمانت ہونے تک عطااللہ تارڑ،ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر،میاں عبدالروف،پیر اشرف رسول، سرداراویس لغاری، رانامشہوداحمد،مرزاجاوید،رانامنان،ملک غلام حبیب اعوان اور بلال فاروق تارڑ اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔لیگی رہنماوں کاکہناہے ان کارروائیوں سے خوفزدہ ہونےوالے نہیں۔
دوسری جانب لیگی رہنماوں کے گھروں اور دفاتر میں پولیس چھاپوں کے خلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے عمران خان اورصوبائی حکومت کےخلاف نعرے بازی کی۔ادھر لیگی رہنماوں کے گھروں میں پولیس ریڈ کی مذمت کرتے ہوئے ایم پی اے رابعہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرائی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد انتظامیہ کا پی ٹی آئی ریلی کو سکیورٹی دینے سے انکار