حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں اتنا ظلم کروجتنا تم برداشت کر سکو،اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں اتنا ظلم کرو جتناتم برداشت کر سکو، ہم نے کبھی اپنی حکومت میں کسی کیلئے رکاوٹ نہیں ڈالی بلکہ تحفظ دیا ۔
ایف نائن پارک میں شہباز گل سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانیوالی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ آج ہم اس لئے آئے کہ ہمارے ساتھی پر تشدد کیا گیا، انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، یہاں کوئی قانون نہیں ہے، جنگل کا قانون ہے۔
انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں اتنا کرو کہ کل تم برداشت کر سکو، ہم نے کبھی اپنی حکومت میں کسی کیلئے رکاوٹ نہیں ڈالی بلکہ تحفظ دیا ،سابق سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہناتھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں، یہ ایک امپورٹڈ حکومت ہے عالمی سازش سے آئے ہیں، اسد قیصر نے کہاکہ خان پورے ملک میں جلسہ کرنے جا رہا ہے ،ریکارڈ توڑدیئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: نجی بینک کی اپیلیں مسترد، صدر عارف علوی کا فراڈ سے متاثرہ صارفین کو رقم واپس دینے کا حکم