چودھری شجاعت نے حکومت کے سامنے بڑی شرط رکھ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے حکومت کے سامنے بڑی شرط رکھ دی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر نے پشاور میں مرکزی جنرل کونسل انتخابات سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت نے حکومت کے سامنے پیٹرول سستا کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی شرط رکھی ہے۔
طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ چودھری شجاعت کے حکم پر مرکزی جنرل کونسل کے انتخابات کے لیے آئے ہیں،چودھری شجاعت برسوں سے سیاست میں ہیں، ان پر کبھی کرپشن کا کیس نہیں بنا،طارق بشیر چیمہ کا مزید کہناتھا کہ آج ملک پاک فوج اور خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی وجہ سے قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وارنٹ گرفتاری،لیگی ارکان کو اہم ہدایات جاری