(24 نیوز)اسلام آباد پولیس نے ادارے کی ساکھ متاثر کرنے اور متنازعہ بنانےوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کو بطور ادارہ ساکھ متاثر کرنے اور متنازعہ بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،اسلام آباد پولیس اپنے فرائض انتہائی تندہی سے سر انجام دے رہی ہے اور دیتی رہے گی،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ خاتون افسر اور دیگر پولیس افسران کو دھمکیاں دینا ریاستی اداروں کیخلاف عمل ہے،پولیس کا ہر افسر و جوان اپنے فرائض منصبی قانون کے مطابق سرانجام دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی بینک کی اپیلیں مسترد، صدر عارف علوی کا فراڈ سے متاثرہ صارفین کو رقم واپس دینے کا حکم