زمان پارک کے باہر سے مشکوک مسلح شخص گرفتار

Aug 20, 2023 | 00:07:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر سے مشکوک مسلح شخص گرفتار کر لیا گیا۔

سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر سے مشکوک مسلح شخص گرفتار کر لیا گیا، زمان پارک میں تعینات پولیس اہلکاروں نے مشکوک جانتے ہوئے ایک شخص کو چیک کیا، تلاشی کے دوران مشکوک شخص سے 9ایم ایم پستول اور 10گولیاں برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور شاہ محمود قریشی بڑی مشکل میں پھنس گئے

ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے ریس کورس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔