کراچی: شرافی گوٹھ میں فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید 

Aug 20, 2023 | 00:34:AM

(24 نیوز) کراچی کے شرافی گوٹھ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

 ایس ایس پی ملیر حسن سردار کے مطابق شرافی گوٹھ میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت زاہد کے نام سے کرلی گئی، فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی ہے، مزید جانچ پرتال جاری ہے،  مقتول پولیس اہلکار فارن سیکیورٹی سیل میں تعینات تھا۔

مزیدخبریں