(ویب ڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کار سرکار میں مداخلت کرنے پرگرفتارکیا۔
ضرور پڑھیں :تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی تھی۔
یاد رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ان کو سائفر کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔