(ویب ڈیسک ) موٹر وے ایم فور پر پنڈی بھٹیا ں کے قریب مسافر بس اور پک اپ وین میں ٹکرکے باعث حادثہ ، 19سے زائد افراد جاں بحق ،14 زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کی پک اپ سے ٹکر ہو گئی، حادثے میں بس اور پک اپ وین کا ڈرائیور بھی جھلس کر جاں بحق ہو گئے، ڈی پی اور ڈاکٹر فہد نے بتایا کہ پک اپ میں ڈیزل کے ڈرم تھے جن کی وجہ سے بس کو آ گ نے فوراً اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مسافروں کو موقع ہی نہ ملا، اب تک جائے حادثہ سے18 لاشیں اور 15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ، بعد ازاں زخمیوں میں سے مزید ایک شخص کی موت واقعہ ہو گئی ، اس طرح اموات کی تعداد 19 ہو گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کے ٹرک کو حادثہ ، افسر سمیت 9 اہلکار ہلاک
زندہ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی، اچانک پک اپ سے ٹکر کے بعد بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا تھا،پولیس کے مطابق صبح سوا 4 بجے کے قریب پک اپ وین اور مسافر بس کی ٹکر ہوئی، جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی ، دونوں گاڑیاں جل کر مکمل تباہ ہو گئیں، پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی۔