اے سی بند،ناقص صفائی،ڈاکٹرز غائب ، وزیراعلیٰ گورنمنٹ انڈس ہسپتال کاہنہ کی حالت دیکھ کربرہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعود بٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا گورنمنٹ انڈس ہسپتال کاہنہ کا تفصیلی دورہ ،کئی وارڈز میں اے سی بند، صفائی کے ناقص انتظامات، بیڈ شیٹس پر خون کے دھبے، واش رومز کی ابتر حالت، پانی کی لیکج ،ڈاکٹرز غائب، عملے کے ناروا سلوک سے مریض نالاں، سیکرٹری صحت کو فون کیا اور ہسپتال کی صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
عملہ وارڈز میں داخل مریضوں کے ریکارڈ کے بارے میں غلط بیانی کرتا رہا،مریضوں اور تیمارداروں نے ہسپتال عملے کے نا مناسب رویے اور چیک اپ میں بلاجواز تاخیر کے بارے شکایات کے انبار لگا دئیے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نےایمرجنسی،بچہ وارڈ، سرجیکل آرتھوپیڈک،لیب ، فارمیسی اور دیگر شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر شدید برہم،غلط بیانی پر عملے کی سرزنش کی۔
لیب میں موجود عملہ روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے ٹیسٹ کی تفصیلات فراہم نہ کر سکا،ہسپتال کے حالات دیکھ کر افسوس ہوا۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ کازیرتکمیل اکبرچوک فلائی اوورکادورہ روزانہ کی بنیادپررپورٹ پیش کرنےکی ہدایت
مریضوں نے ہسپتال عملے کے نا مناسب رویے کے بارے شکایات کیں،کمشنر لاہور ڈویژن او رڈپٹی کمشنر لاہوربھی اس موقع پر موجود تھیں۔