بھارت میں پاکستانی ٹیم کیلئے سیکیورٹی خدشات، ورلڈکپ شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی کا ایک بار پھر سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن چکا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں کہہ دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے سکیورٹی تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان سکیورٹی تحفظات سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے،پاکستان کے 3 میچز سمیت 9 میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی اب ایک مرتبہ پھر شیڈول میں تبدیلی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ،حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے لگاتار 2 دن میچز کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کا میچ ہےجبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ری شیڈولڈ کیا گیا ہے،حیدر آباد پولیس نے میچز کے دروان وقفہ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور پولیس نے پاکستان اور سری لنکا میچ پر خاص طور پر سکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل ہوئی تبدیلی
پاکستان سری لنکا کا میچ پہلے شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو حیدر آباد میں ہونا تھاچونکہ پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد میں اب 14 اکتوبر کو ہونا ہے جو پہلے 15 اکتوبر کو تھا اور پاک بھارت میچ نووارتری تہوار کی وجہ سے ایک روز پہلے کیا گیا تھا، لاجسٹک مسائل کی وجہ سے پاکستان سری لنکا کامیچ پھر 2روز پہلے کیا گیا تھا پاکستان انگلینڈ کا میچ بھی کالی پوجا کی وجہ سے کولکتہ میں 12نومبر کی بجائے 11نومبر کو کیا جا چکا ہے۔