(سعید احمد)اڑھائی کروڑ کی پراپرٹی پر ایف بی آر سے این او سی لینے کی شرط وقتی طورپر ختم کردی گئی ہے۔
پراپرٹی ڈیلرز کی طرف سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ اڑھائی کروڑ کی پراپرٹی پر 7ای کی شرط کو وقتی طور پر بند کرنے پر ایف بی آر کےمشکور ہیں۔ ایف بی آر حکام سے درخواست ہے 7ای کی شرط کو مکمل ختم کیا جائے۔
حکومت کیجانب سے پراپرٹی پرٹیکسوں کی بھرمار سے پہلے ہی کاروبار بند ہے۔ 5مرلہ گھرکی خرید وفروخت پر ایل ڈی اےساڑھے9لاکھ ٹیکس وصول کرتا ہے،ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے پراپرٹی کی خرویدوفروخت رُک گئی۔گھروں ،پلاٹوں کی ٹرانسفر رُکنے سے ایل ڈی اے کوبھی ریونیو نہ مل رہا۔
گین ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 3فیصد سے کم کی جائے۔