(روزینہ علی)اسلام آباد میں مہنگائی نے شہریوں کے لیے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں شہری کہتے ہیں واحد ایک چھٹی کا دن میسر ہوتا ہے کہ خریداری کریں لیکن ایک دن میں ہی ہر چیز پہنچ سے باہر ہو جاتی ہے۔
ہائے یہ مہنگائی اسلام اباد کے سستے اتوار بازار میں پریشان حال شہری مہنگائی کی دوہائیاں دینے لگے ۔گھر کا کچن کیسے چلے سبزیاں خریدتے ہوئے خواتین بھی پریشان نظر آئیں کہتی ہیں عوام کے ساتھ تو بس قدم قدم پر ریلیف کا دھوکہ ہے۔
اسلام آباد میں لگنے والے اتوار بازار میں آلو 470 روپے دھڑی، پیاز 380 روپے دھڑی ،ٹماٹر 74 روپے کلو ،توری 72 روپے کلو ، ٹینڈا دیسی 100 روپے کلو ،بھنڈی 58 روپے کلو، کریلا 74 روپے کلو ،بینگن 130 روپے کلو ،مٹر 280 روپے کلو اورلیموں 188 روپے کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
شہری کہتے ہیں اتنی مہنگی سبزیاں ہیں سستا تو بس نام رہ گیا ہے۔کہتے ہیں کہ مہنگائی جیب پر اس قدر بھاری ہو گئی ہے کہ بھوک مٹانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔