(24 نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اورآرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی تردید کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی تردید کر دی ساتھ ہی اہم انکشاف بھی کیا کہ میرے ساتھ میرے ساتھ جھوٹ بولا اور میرے حکم کو مجروع کیا۔
ڈاکٹر عاررف علوی نے مزید کہا کہ ان قوانین سے متفق نہیں تھا، میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر موثر بنایا جا سکے، میں نے ان سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ واپس جا چکے ہیں اور مجھے یقین دلایا گیا کہ وہ جا چکے ہیں۔ تاہم مجھے آج پتہ چلا کہ میرا عملہ میری مرضی اور حکم کے خلاف گیا۔ اللہ سب جانتا ہے، وہ انشاء اللہ معاف کر دے گا۔ لیکن میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اس سے متاثر ہوں گے۔