’اپنی مرضی کا فیشن کرکے نکلوں تو’ لاہور‘ مجھے قتل کردے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے عرفی جاوید کے فیشن سینس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر اپنی مرضی کا فیشن کر کے نکلوں تو’ لاہور‘ مجھے قتل کر دے۔
View this post on Instagram
حال ہی میں عفت عمر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے بھارتی ماڈل عرفی جاوید کے فیشن سینس سے متعلق سوال کیا ؟
اس سوال پر عفت عمر کا کہنا تھا کہ عرفی کا فیشن ان کی اپنی مرضی ہے لیکن یہ میرے طرز کا فیشن نہیں ہے اس لیے میں اس فیشن کو نہیں قبول کروں گی لیکن میں ان کے فیشن سینس کی برائی بھی کیوں کروں؟
اداکارہ کامزید کہنا تھا کہ فیشن کیلئے کوئی بھی باؤنڈری عام انسان منتخب نہیں کر سکتااور کوئی بھی انسان فیشن کیلئے صحیح اور غلط ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا ۔اگر میں اپنی مرضی کے مطابق فیشن شروع کردوں تو لاہور مجھے قتل کردے گا۔