’اپنی مرضی کا فیشن کرکے نکلوں تو’ لاہور‘ مجھے قتل کردے‘

Aug 20, 2023 | 17:16:PM

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ عفت عمر  نے عرفی جاوید کے فیشن سینس پر  بات کرتے ہوئے کہا کہ  میں اگر  اپنی مرضی کا فیشن کر کے نکلوں تو’ لاہور‘ مجھے قتل کر دے۔

حال ہی میں عفت عمر  نے ایک شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے بھارتی ماڈل عرفی جاوید کے فیشن سینس سے متعلق سوال کیا ؟

اس سوال پر  عفت عمر  کا کہنا تھا کہ عرفی کا فیشن ان کی اپنی مرضی ہے لیکن یہ میرے طرز کا فیشن نہیں ہے اس لیے میں اس فیشن کو نہیں قبول کروں گی لیکن میں ان کے فیشن سینس کی برائی بھی کیوں کروں؟


اداکارہ کامزید کہنا تھا کہ  فیشن کیلئے کوئی بھی باؤنڈری عام انسان منتخب نہیں کر سکتااور کوئی بھی انسان فیشن کیلئے صحیح اور غلط ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا ۔اگر میں اپنی مرضی کے مطابق فیشن شروع کردوں تو لاہور مجھے قتل کردے گا۔


 
 
 

مزیدخبریں