اسپین نے انگلینڈ کو ہرا کر پہلی بار فیفا ویمن ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے فیفا ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی، اسپین نے پہلی بار فیفا ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
فیفا ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں، دونوں ٹیموں کی جانب سے ٹائٹل جیتنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کی گئی تاہم اسپین کی جانب سے انگلینڈ کیخلاف واحد 1 گو ل کیا گیا، انگلینڈ کی ٹیم اسپین کیخلاف کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔
SPAIN ARE WORLD CHAMPIONS!!! ????????#BeyondGreatness | #FIFAWWC pic.twitter.com/x4liWtvgpN
— FIFA Women's World Cup (@FIFAWWC) August 20, 2023
ویمن فیفا ورلڈ کپ چیمپئن بننے پر اسپین میں جشن کا آغاز ہوگیا، فٹ بال سے محبت کرنے والے افراد اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منانے سڑکو ں پر نکل آئے۔
خیال رہے کہ اسپین کی ویمن ٹیم نے فیفا ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل پہلی بار اپنے نام کیا ہے۔
Champions of the world ????
— FIFA (@FIFAcom) August 20, 2023
Congratulations to @SEFutbolFem on making history and winning the @FIFAWWC for the very first time! pic.twitter.com/LOOYD1Ie7P