کیا صدر نے بل پاس نہ کرنے کی کوئی وجہ بتائی؟چودھری سالک حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ (ق)کے رہنما چودھری سالک حسین نے کہاہے کہ صدر پاکستان سپریم نہیں ہے آئین سپریم ہے،کیا صدر نے بل پاس نہ کرنے کی کوئی وجہ بتائی ہے؟
پاکستان مسلم لیگ کے رہنما چودھری سالک حسین نے یوتھ برانچ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نگران وزیر اعظم کیلئے ہم سے مشاورت کی گئی تھی الیکشن اگر نہیں ہوتے تو اس کی وجہ ہونی چاہئے۔ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ ہم چودھری پرویز الٰہی کو منانے نہیں ملاقات کرنے گئے تھے، شہباز شریف سے سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات ہوئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اپنی حکومت میں اپنے نوجوان کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا