وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جنرل ہسپتال میں نئے اے سی نصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر جنرل ہسپتال میں نئے اے سی لگا دئیے گئے،میڈیکل وارڈز، ہڈی، امراض بچگان سمیت مختلف شعبوں میں 60 ائرکنڈیشنز چلنے سے مریضوں نے سکون کا سانس لیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر جنرل ہسپتال میں نئے اے سی لگا دئیے گئے،ہسپتال سٹاف نے مختصر وقت میں 1.5ٹن کے 48اور4ٹن کے 12اے سی نصب کئے ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے جنرل ہسپتال میں نئے اے سی لگنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے اور ہسپتال میں مجموعی طور پر 600 اے سی کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب؛ منشیات فروشی کے الزام میں 5 افراد گرفتار، کتنے پاکستانی شامل؟ شرمناک خبر سامنے آگئی