یو اے ای، سیلاب زدہ علاقوں میں جانے پر 2 ہزار درہم جرمانہ ہوگا

Aug 20, 2023 | 19:52:PM
یو اے ای، سیلاب زدہ علاقوں میں جانے پر 2 ہزار درہم جرمانہ ہوگا
کیپشن: یو اے ای بارش زدہ علاقہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی پولیس نے بارش کے موسم میں محفوظ ڈرائیونگ الرٹ جاری کرتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں میں جانے پر 2 ہزار درہم جرمانے سے خبردار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظہبی پولیس نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ شدید بارشوں اور خراب موسم کے دوران محفوظ ڈرائیونگ کا عہد کریں،اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں کو خراب موسم کی حالت میں محفوظ ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کے بارے میں یاد دلایا اور خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے سے خبردار کیا۔

حکام کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ بارش کے موسم میں وادیوں اور سیلاب زدہ علاقوں اور ڈیموں کے قریب جمع ہونے پر 1,000 درہم جرمانہ اور چھ بلیک پوائنٹس کی سزا ہوگی، سیلاب زدہ وادیوں میں داخل ہونے پر 2,000 درہم جرمانہ اور 23 بلیک پوائنٹس اور 60 دن کیلئے گاڑی ضبط کی جائے گی،ٹریفک اور پٹرولنگ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر میجر محمود یوسف البلوشی نے ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ سڑکوں پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی موسمی حالات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانے سے گریز کریں۔بارش کے دوران پھسلن سے بچنے کے لیے گاڑی چلانے والوں کو پرانے ٹوٹے ہوئے ٹائر بدلنے چاہئیں، حادثات سے بچنے کے لیے ہر وقت محفوظ فاصلہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلب ٹھیک کرتی ”بلی “کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل