(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے علاقے حائل سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن اپنی شادی کے صرف ایک ہفتے بعد بوسنیا میں ہنی مون کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔
مرحومہ بثینہ شایع ناصر القباع کی موت اس وقت ہوئی جب وہ اپنے ہنی مون کے دن بوسنیا میں گزار رہی تھیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غم پھیل گیا۔
لوگوں نے ’بثینہ القباع‘ کے عنوان سے ہیش ٹیگ بھی جاری کیا۔ اس ہیش ٹیگ پر لوگوں نے بڑے پیمانے پر غم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب، مختلف علاقوں سے چار پاکستانیوں سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دولہا عبداللطیف الامیر نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دولہا نے دل کو چھونے والے الفاظ کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا اور کہا الحمد للہ، اللہ نے ہی مقدر بنایا ہے وہ جو کرنا چاہتا ہے کرتا ہے۔ میں نے ایک پیارا شخص کھو دیا۔ ایک اور ٹویٹ میں دولہا نے کہا اے اللہ میری بیوی کو ہماری دعائیں قبول کرکے خوشخبری دے اور اسے لامتناہی خوشیوں سے ہمکنار فرما دے۔