ڈاکٹر جنید علی شاہ کی نگراں صوبائی وزیر بننے کی ہیٹ ٹرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) معروف آرتھو پیڈک سرجن اور سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کے چھوٹے صاحبزادے ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے سندھ کی نگراں کابینہ میں بطور وزیر کھیل، یوتھ افیئرز و کلچر حلف اٹھا لیا۔ اس طرح انھوں نے سندھ حکومت میں بحیثیت نگراں وزیر بننے کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی۔
وہ ماضی میں سال 2013اور 2018میں بھی بطور وزیر صحت اور وزیر کھیل سندھ کابینہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں کی واحد نما ئندہ تنظیم پرائیویٹ ہاسپٹل اینڈ کلینکس ایسوسی ایشن کے وہ گزشتہ کئی سالوں سے بطور صدر بھی خدمت انجام دے رہے ہیں اسکے علاوہ انھیں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے جبکہ سندھ میں سپورٹس جرنلسٹوں کی واحد نمائندہ تنظیم سپورٹس جرنلٹس ایسوسی ایشن سجاس کے وہ پیٹرن بھی ہیں ۔ اپنی وزارت کے منصب کا حلف اٹھانے کے بعد ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بے لوث اور بلا امتیاز عوام کی خدمت ہمیشہ میری زندگی کا مشن رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرونگا ۔
یہ بھی پڑھیں: نئی نویلی دلہن کی اچانک موت، وجہ جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائینگے