انتخابی مہم کے دوران بی جے پی امیدوار کے منہ پر سیاہی پھینک دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست یوپی میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی امیدوار دارا سنگھ کے منہ پر سیاہی پھینک دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بی جے پی امیدواراپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں اتر پردیش کے ضلع موو کے ایک قصبے میں پہنچے تھے، انہوں نے ابھی اپنی مہم چلانا شروع کی ہی تھی کہ اس دوران ایک شخص نے ان پر سیاہی پھینک دی۔
بھارتی سیاستدان دارا سنگھ چوہان نے 2022 میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا لیکن انہوں نے اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دےدیا تھااور اسی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔دارا سنگھ کو سماج وادی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی کی طرف سے الیکشن لڑنے پر عوامی غصے کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔
واقعے کے بعد وہ انتخابی مہم ادھوری چھوڑ کر روانہ ہوگئے تھے جبکہ ان پر سیاسی پھینکے والا شخص بھی فرار ہوگیا، پولیس کی جانب سے اس کی تلاش جاری ہے،بی جے پی امیدوار پر حملے کے دوران اہلکار بھی موجود تھے، لیکن سیاہی پھینکنے والا شخص ان کی موجودگی میں فرار ہوگیا اور موقع پر موجود لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے،بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اس واقعے کا الزام سماج وادی پارٹی پر لگایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گھوسی اسمبلی کی سیٹ پر ضمنی انتخاب 5 ستمبر کو ہوگا۔
Public anger against BJP increasing day by bay.
— Asma (@asmatasleem13) August 20, 2023
Ink was thrown at BJP candidate from Ghosi Dara Singh Chauhan during the Ghosi by-election campaign.
Opposition must manage to tap into public anger against BJP pic.twitter.com/h3s0K5g5Dk
یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی کا ٹوئٹ، ندیم افضل چن بھی بول پڑے