(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی اور کہا ہے کہ ہم نے انہیں حراست میں نہیں لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
خبروں کے مطابق انہیں سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی طرح گرفتار کرلیا گیا ہے اور انہیں ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے کیوںکہ سائفر کا معاملہ ایف آئی اے دیکھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسد عمر گرفتار
تاہم دوسری جانب ایف آئی اے حکام نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کو حراست میں لیے جانے سے انکار کردیا ہے۔ ایف آئی اے کے سینئر آفیسر نے کہا کہ اسد عمر کو ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا، اسد عمر اعظم خان سمیت دیگر افراد کے کردار کا تعین تفتیش میں ہوگا۔