نشان حیدر پائلٹ راشد منہاس کا آج 53واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور )کم عمر ترین نشان حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج 53واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے ۔
نشان حیدر پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو پاکستان کی مسلح افواج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیف نے خراج عقیدت پیش کیا، بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس پاکستان کی تاریخ میں منارہ نور کی مثالی حیثیت رکھتے ہیں, آج ہی کے دن 1971 میں پائلٹ افسر راشد منہاس شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران غیر متزلزل جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عظیم قربانی پیش کی ,آج قومی ہیرو راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہم ان کی غیر معمولی جرات و بہادری کو یاد کر رہے ہیں.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قربانی قوم کے اجتماعی شعور میں ہمیشہ زندہ جاوید رہے گی ,پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی مثالی جرات و بہادری ملک سے وفاداری آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی,پاکستان کی مسلح افواج راشد منہاس شہید کی غیر معمولی جرات، ثابت قدمی اور فرض کی ادائیگی کی لگن کو سلام پیش کرتی ہیں ,پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا پیشہ ورانہ معیار اور عظیم قوم سے وابستگی ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔