(ویب ڈیسک)سپرہٹ فلم" گاڈ فادر" کے اداکار جان ایپریا 83 برس کی عمر میں لاس اینجلس میں انتقال کر گئے۔
نیو جرسی میں پیدا ہونے والے اداکار نے فلمی کیریئرکاآغاز 1968ء کی کرائم تھرلر فلم "بلٹ" سے کیاتھا جس میں سٹیو میک کیوین، جیکولین بسیٹ اور رابرٹ وان نے اداکاری کی تھی، وہ 70 کی دہائی کے اوائل میں کئی فلموں اور ٹی وی سیریز میں نظر آتے رہے جن میں "دی گراس ہوپر" اور "دی ڈارک سائیڈ آف ٹومارو" شامل ہیں۔
جان ایپریا نے 50 برس سے زیادہ عرصے تک ہالی ووڈ فلموں میں کام کیا،انہوں نے فلم "گاڈ فادر "کے پارٹ ٹو اور ٹیلی ویژن سیریز" فل ہاؤس "میں کام سے شہرت حاصل کی تھی،فلم میں انہوں نے نوجوان سیل ٹیسیو کا کردار خوب صورتی سے ادا کیا تھا، "دی گاڈ فادر پارٹ II" نے باکس آفس پر 47.8 ملین ڈالر کمائے تھے اور 1975 کے اکیڈمی ایوارڈز میں مجموعی طور پر 6آسکر اپنے نام کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:خوشی کپور کا خوبصورتی کیلئے ناک اور ہونٹ کی سرجری کرانے کا اعتراف
وہ "گاڈ فادر" کی کامیابی کے بعد متعدد ٹی وی سیریز اور فلموں میں نظر آئے جن میں فیملی کامیڈی "دی مونٹیفوسکوس" (1975) اور باب مارکوچی کی بایوپک "دی آئیڈل میکر" (1980) بھی شامل ہے۔