تیز ہواؤں کیساتھ مزید بارش ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران رات کے اوقات میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہےجبکہ پنجاب کے مختلف علاقے سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، قصور، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ،خوشاب، بہاولپور، ملتان، تونسہ اورڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم مرطوب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : آن لائن سفر کرنے والے افراد ہوشیار ہوجائیں
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقے چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، سبی، زیارت، لسبیلہ، قلات، خضدار اور نصیر آباد میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کراچی، حیدر آباد، جامشورو، جیکب آباد، سکھر، شکار پور، دادو اورلاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب شہر لاہور کا موسم آج گرم مرطوب رہنے کے علاقے 50 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری ، زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے امکان ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کی فضا ئی آلودگی کی شرح 132ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کئی سپرہٹ فلموں کے نامور اداکارانتقال کرگئے
اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع ابر آلود ہے، بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب سے آنے والے بادلوں کے باعث گزشتہ رات اور صبح ہلکی بارش ہوئی، مزید بادل شہر کی طرف بڑھ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی کے جنوبی علاقوں میں مزید بوند اباندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے وقت درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 20 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔