لاہور میں اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ،کوریوگرافر توصیف شاہ زخمی

اداکارہ ڈرامہ کرنے کے بعد واپس گھرجارہی تھیں کہ سبزہ زارکے علاقے ایس بلاک  میں دو موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پرفائرنگ کردی

Aug 20, 2024 | 10:09:AM
لاہور میں اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ،کوریوگرافر توصیف شاہ زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرحان یامین)لاہور میں دوموٹرسائیکل سواروں نے اسٹیج اورفلم کی اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود کوریوگرافر توصیف شاہ بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ اداکارہ محفوظ رہیں۔

اداکارہ فیروزہ علی لاہور کے مقامی تھیٹرمیں ڈرامہ کرنے کے بعد واپس گھرجارہی تھیں کہ سبزہ زارکے علاقے ایس بلاک  میں ان کی گاڑی پردو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کوریوگرافر توصیف شاہ زخمی  ہوگئے جنہیں سرگنگا رام ہسپتال منتقل کردیاگیااوروہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے،دونوں ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔

واقعہ کے حوالے سے پولیس ذرائع کاکہناہے کہ جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج  اورویڈیوز حاصل کر رہے ہیں،واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ  ہے یا کچھ اور یہ تحقیقات میں پتہ چلے گاجس میں ابھی کچھ وقت لگ سکتاہے۔

دوسری طرف اداکارہ فیروز علی نے بیان دیاہے کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو نہیں جانتی ۔