حسینہ واجد کیخلاف جنگی ٹربیونل کی جانب سے اجتماعی قتل کی تحقیقات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بنگلادیش میں جنگی جرائم کے خصوصی ٹربیونل نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف اجتماعی قتل کے مقدمات کی تحقیقات شروع کر دیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگی جرائم ٹربیونل کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کے خلاف قتل کے مقدمات عام لوگوں کی جانب سے لائے گئے ہیں، جن میں حسینہ واجد کے متعدد سابق معاونین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم کے خلاف اجتماعی قتل کے مقدمات ہیں اور ٹربیونل جرائم کے مقدمات کی بھی تحقیقات کرے گا، یاد رہے کہ حسینہ واجد کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 450 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کو کیا سزا ملے گی؟عمران خان کو دھوکہ کس نے دیا؟
ڈھاکا ٹربیون کے مطابق چند دن قبل بنگلادیش انسٹی ٹیوٹ آف گلاس اینڈ سیرامکس کے طالب علم عبداللہ الطاہر کے قتل کے سلسلے میں بھی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور سابق وزیر روڈ ٹرانسپورٹ عبیدالقادر سمیت 40 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، 19 جولائی کو طالب علم کو رنگپور میں امتیازی سلوک کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے دوران گولی مار ی گئی تھی۔