عمران خان کی سہولتکاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین گرفتار

Aug 20, 2024 | 10:28:AM

(ویب ڈیسک)راولپنڈی اڈیالاجیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولتکاری کے معاملے پر جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ذرائع کا  کہنا ہے کہ خواتین سٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جبکہ حراست میں لئے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لےلئے گئے ہیں، جیل میں نگرانی کیلئے افرادی قوت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی اداروں نے عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیا تھا جبکہ  اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں