سجل علی کاکراچی میں باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ پراظہار تشویش

میرا اس ملک پر سے اعتماد ختم ہورہا ہے،سخت ناامید ہوں کہ ہم کس طرف جارہے ہیں

Aug 20, 2024 | 10:58:AM
سجل علی کاکراچی میں باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ پراظہار تشویش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ سجل علی نےکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میرااس ملک پر سے اعتماد ختم ہورہا ہے۔

معروف اداکارہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی فوٹیج کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا اس ملک پر سے اعتماد ختم ہورہا ہے اور یہ دیکھ کر خوف آرہا ہے کہ مردوں کے لیے خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا کتنا عام ہو گیا ہے،میں مدد نہیں کر سکتی اور سخت ناامید ہوں کہ ہم کس طرف جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں موٹرسائیکل پر بچے کو لے کر گھومنے والے شخص نے گلی میں چلتی ہوئی ایک باحجاب خاتون کو دن دیہاڑے ہراساں کیاتھاجس کے بعد وہ فرار ہوگیا تھا اور آخری اطلاعات تک پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔