شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے3 روزہ عرس کا آغاز

Aug 20, 2024 | 12:22:PM

(24نیوز)عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے281 ویں 3 روزہ عرس کا آج سے آغاز ہو گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کیا،انہوں نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ان کا کلام بھی سنا۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر آج صوبے بھر میں سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔


 
 
 
 

مزیدخبریں