مون سون میں تاریخی بارشیں ہوئیں،وزیرِ اعلیٰ سندھ 

Aug 20, 2024 | 14:18:PM
مون سون میں تاریخی بارشیں ہوئیں،وزیرِ اعلیٰ سندھ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جب سے یہ مون سون شروع ہوا، تاریخی بارشیں ہوئی ہیں۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پہاڑوں پر بارشوں سے برساتی نالوں کو خطرات ہوتے ہیں، برساتی نالے بہتے ہیں تو دیہاتوں کے زمینی راستے کٹ جاتے ہیں۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سے بہت زیادہ بارشیں ہو چکی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ  بھی کہا ہے کہ اللّٰہ نے رحم کیا ہے، بہت زیادہ مسائل نہیں ہیں، البتہ بارشوں سے کچے مکانات کو نقصانات ہوئے ہیں۔