اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نےاس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیے کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اب 9 اکتوبر 2024 کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 28 اگست تک بڑھا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے لوڈشیڈنگ کا فائدہ بتا دیا
واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔