سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Aug 20, 2024 | 14:41:PM
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہواہے، جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

جیولرز کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں آج منگل کے روز بھی قیمت میں 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جو کہ ملکی تاریخ میں اب تک بلند ترین قیمت ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں 10 گرام گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2950 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2512 ڈالر کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی کے حیران کن ٹولز ، گوگل کے اب تک کے بہترین "پکسل 9" فونز متعارف