حبابخاری کس بالی ووڈاداکارہ کی بیٹی ہیں؟سوشل میڈیاپرنئی بحث چھڑگئی

سوشل میڈیا صارفین کوحبا بخاری اور جیا پرادا کی شکلوں میں حیران کن مماثلت نظر آرہی ہے

Aug 20, 2024 | 15:06:PM
حبابخاری کس بالی ووڈاداکارہ کی بیٹی ہیں؟سوشل میڈیاپرنئی بحث چھڑگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ حبا بخاری کو 70 ءکی دہائی میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی لیجنڈری اداکارہ  جیاپرادا کی ہمشکل قراردیتے ہوئے ایک نئی بحث چھڑگئی ہے۔

حبابخاری اس وقت ٹی وی کی معروف اداکارائوں میں شامل ہیں جو ہارا دل،بھولی بانو ،رمز عشق،بے رخی ،جھوک سرکار ، فتور اور دیوانگی جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں،ان کے چرچے صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ بھارت میں بھی ہونے لگے ہیں اورسوشل میڈیا پر حبا بخاری کی اداکاری  اور ان کے نقش نین پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد کوحبا بخاری اور بالی ووڈ  اداکارہ  جیا پرادا کی شکلوں میں حیران کن مماثلت نظر آرہی ہے،وہ سوشل میڈیا پرحبا بخاری اور جیا پرادا کی ایسی تصاویر ایک ساتھ جوڑ کر شیئر کر رہے ہیں جن میں وہ ایک جیسی نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیاپر وائرل ہونےوالی پوسٹس کے کیپشن میں متعدد مداح اس بات سے اتفاق  کرتے نظر آرہے ہیں،کچھ مداح دونوں  کو"کمبھ کے میلے میں گم"  ہونے والی ماں بیٹیاں قرار دے رہے ہیں تو بعض اس کی مخالفت بھی  کررہے ہیں،کچھ صارفین جیا پرادا کو زیادہ حسین قرار دے رہے ہیں تو بعض حبا بخاری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں زیادہ خوبصورت کہہ رہے ہیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ  جیا پرادا کا اصل نام للیتا رانی ہے  اورسال 1977ء میں ان کی فلم"اداوی راماڈو"نے باکس آفس کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے، اس  کے بعد جیا پردا نے تامل اور ملیالم فلم اندسٹری میں بھی کام کیا اور فن کا لوہا منوانے میں کامیاب رہیں،سال 1979 میں فلم "سرگم"  کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھاجو1976ء میں ریلیز ہونے والی فلم "سری سری موا" کا ہندی ری میک تھی ،فلم"سرگم" کی کامیابی کے بعد انہوں نے لوک پرلوک،ٹکر،ٹیکسی ڈرائیور اور پیارا ترانہ جیسی کئی فلموں میں کام کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔