فلم "انڈیاناجونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم " میں پہناگیا فیڈورا ہیٹ 6 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں نیلام 

 ہیٹ  مرحوم اسٹنٹ پرفارمر ڈین فیرانڈینی کی کولیکشن میں شامل تھاجس کی قیمت اڑھائی لاکھ سے پانچ لاکھ ڈالر کے درمیان متوقع تھی

Aug 20, 2024 | 15:33:PM
فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف ایکشن ایڈونچر فلم"انڈیاناجونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم "میں اداکار ہیریسن فورڈ کی طرف سے پہنا جانےوالا فیڈورا ہیٹ 6 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں نیلام ہوگیا۔

"پروپ اسٹور"  کی طرف سےکئے گئے اعلان  میں کہا گیا ہے کہ 1984ء میں ریلیز ہونے والی فلم"انڈیانا جونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم" میں  ہیریس فورڈ کی طرف سے پہنا جانےوالا فیڈورا ہیٹ جو ان کی شناخت سمجھا جاتا ہے کی قیمت 250,000 اور 500,000ڈالر کے درمیان متوقع تھی،یہ فیڈورا  ہیٹ  مرحوم اسٹنٹ پرفارمر ڈین فیرانڈینی کی ذاتی کولیکشن میں شامل تھا جو انہوں نے  ہیریسن  فورڈ  کو پہننے کے لئے دیا تھا،یہ فیڈورا ہیٹ لندن میں قائم  ہربرٹ جانسن نامی ہیٹ کمپنی کی طرف سے بنایاگیاتھا.

 "پروپ اسٹور "کے مطابق فروخت ہونے والی دیگر اشیاء میں 1983ء کی"ریٹرن آف دی جیڈی" کا ایک امپیریل اسکاؤٹ ٹروپر کا سفید "بائیکر اسکاؤٹ" ہیلمٹ  بھی شامل ہے جس کی قیمت 315,000ڈالر تھی اور 1996ء کی فلم "سکیم" میں ستاروں کا پہنا ہوا بھوت کا لباس 270,900 ڈالرمیں فروخت ہوا ہے۔