سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن،3 دہشت گردہلاک ، 3 زخمی

کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر صدرمملکت آصف علی زرداری اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Aug 20, 2024 | 16:32:PM
سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن،3 دہشت گردہلاک ، 3 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کرکےبی ایل اے کے تین دہشت گردوں کوہلاک کردیا، تین دہشت گرد زخمی بھی  ہوئے ہیں ۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر کو بھی شہید کیاتھا،اس کارروائی کامقصد واقعہ میں ملوث مجرموں کو کٹہرے میں لانا تھا۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز قوم کی مدد سے بلوچستان کے امن،استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
 صدرمملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیاہے،انہوں نے  ڈی سی پنجگور کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے پر سیکورٹی فورسز کو سراہاہے،انہوں نے  مؤثر  کارروائی  اور پیشہ وارانہ  مہارت پر پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کااظہارکیا کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے ۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بی ایل اے کے3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز  نے کامیاب آپریشن کرکے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی  کی شہادت کے ذمہ دار دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ 

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزید کہاکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں ،قوم کو بہادرسکیورٹی فورسز پر فخر ہے،بلوچستان میں امن کےلئے سکیورٹی فورسز  جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔