(اشرف خان )پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، پاکستان کی آئی ٹی سیکٹرکی برآمداد میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جولائی 23 کے مقابلے جولائی 24 میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جولائی 24 میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی ،جون 24 کے مقابلے جولائی 24 میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا،جون 24 میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 29کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی تھی ،مالی سال 2023-24 میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 3ارب 20 کروڑ ڈالر کی بلند سطح پررہی تھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں استحکام سے بھی آئی ٹی کی برآمدات کی رقم کی آمد بڑھی ہے ،ایکسپورٹ کے سپیشل فارن کرنسی اکاونٹ کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کے مثبت اثرات ہوئے ،آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات کی رقم واپس ملک میں لاکر کاروبار بھی بڑھ رہا ہے ۔