(ملک اشرف) این اے 171 رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل قائم کر دیا گیا ہے ۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل قائم کیا گیا ہے ، الیکشن ٹربیونل ریٹرننگ آفیسر کے امیدواران کے کاغذات نامزدگی کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں سنے گا ،الیکشن ٹربیونل ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں سنے گا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی نامزدگی کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل 23 اگست تک دائر کی جائیں گی،الیکشن ٹریبونل 27 اگست تک فیصلے کر نے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔