روپیہ مستحکم ہونے لگا، ڈالر دوسرے روز بھی سستا

Aug 20, 2024 | 17:44:PM
روپیہ مستحکم ہونے لگا، ڈالر دوسرے روز بھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)روپے کی قدر میں بہتری کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آگئی ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستاہوگیاجس سے ڈالر 278.44 روپے سے کم ہوکر 278.34 روپے پر بند ہوا،ڈالر کی قدر میں کمی کا یہ دوسرا روز ہے گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر  10 پیسے  سستا ہوکر 278 روپے  44 پیسے پر بند ہوا تھا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 10 پیسے کم ہوکر 280 روپے 20 پیسے ہے۔

دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یوور 1.07 روپے مہنگا ہوکر 309.65 روپے ،برطانوی پاؤنڈ  63 پیسے  مہنگاہوکر 362.90 روپے ،یو اے ای درہم 3 پیسے کمی سے 76.29 روپے اور سعودی ریال ایک  پیسے کم ہوکر 74.51 روپے کا ہوگیا۔