وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ راجن پور، سیلاب متاثرین سے ملاقات، سہولیات کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسیلاب متاثرین کی مدد کی نگرانی کیلئے راجن پور پہنچ گئیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلی کاپٹر پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے تحصیل فاضل پور میں حاجی پور گاﺅں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرہ خاندانوں اور ان کے بچوں سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرین سے انتظامات اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،انہوں نے سیلاب متاثرین کے کھانے پینے کے انتظامات کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ، ادویات اور طبی عملے کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرین سیلاب کیلئے قائم ہیلتھ کیمپ کا دورہ کیا،جہاں ان کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی،ڈپٹی کمشنر،محکمہ آبپاشی اور ڈیزاسٹرکمیٹی کے حکام کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے خود نگرانی کررہی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ وبائی امراض اور بیماریوں سے بچانے کے لئے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:آڈیو لیکس کیس؛سپریم کورٹ نے گزشتہ روزسماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا