ایف آئی اے کی کارروائی، پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے 7ملزمان گرفتار،1500سے زائد پاسپورٹ برآمد

Aug 20, 2024 | 18:20:PM
ایف آئی اے کی کارروائی، پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے 7ملزمان گرفتار،1500سے زائد پاسپورٹ برآمد
کیپشن: پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کیخلاف کارروائی کرنے والی ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا سے 15 سو زائد پاسپورٹ برآمدکر لئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل لاہور کی کارروائی میں  پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے 7 ملزمان گرفتارکر لئے گئے،ملزمان میں رضا،مدثر شاہ،ندیم شاہ، کبریا،حسنین شاہ،ثمر عباس اور عمیر احمد شامل ہیں،ترجمان کے مطابق ملزمان سے 1532 پاکستانی پاسپورٹ، جعلی ایرانی سٹمپ،جعلی عراقی ایمبسی سٹمپ اور دیگر ممالک کی جعلی سٹمپ اور ستاویزات برآمدہوئیں۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ملزمان شہریوں کوزیارات ویزے پر ایران اور  عراق بھجواتے تھے،ملزمان غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراسنگ کروانے اور فورس لیبر میں ملوث ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی جی ایف آئی آے احمد اسحق جہانگیر نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون اور انکی ٹیم کو شاباش دی، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کاکہناتھا کہ پاسپورٹ ایجنٹ  مافیا اور انسانی سمگلر کسی رعایت  کے مستحق نہیں ،پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات سے بری